پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو 3 سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ وقار یونس کو بھی 3 سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا۔ پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔ دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔ مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024