لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ مصباح الحق اور وقار یونس کی تقرری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی پانچ رکنی کمیٹی مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کی سفارش اور وقاریونس کو بولنگ کوچ بنانے کی حمایت کی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آج بدھ کے روز کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ اعلان کے بعد ہیڈ کوچ پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے پلانز سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کریں گے۔
اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ہیڈ کوچ کیلئے ڈین جونز، یوہان بوتھا اور محسن خان نے بھی انٹرویو دیا تھا۔