چیئرمین سینیٹ نے نامزد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا سینیٹ رکنیت سے استعفی منظور کر لیا نامزد گورنر پنجاب آج (بُدھ کو) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے گزشتہ روز صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعد سینیٹ رکنیت سے استعفی دے دیا اپنا یہ استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں پیش کیا چیئرمین سینیٹ نے نامزد گورنر پنجاب کا سینیٹ رکنیت کا استعفی منظور کرتے ہوئے اس بارے میں باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے اس طرح سینیٹ میں پنجاب اور بلوچستان سے تین نشستیں خالی ہیں جلد ان پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024