خلوص نیت سے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی:صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف

Sep 04, 2018 | 21:25

پارلیمنٹ ہاﺅس آمد پر صحافیوں نے صدر ن لیگ سے سوال کیا ” اپوزیشن متحد نہیں ہو رہی اس کا کون ذمہ دار ہے“اس پر شہبازشریف نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہیں ذمہ دار ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے بہتر ہوتا آج اپوزیشن ایک امیدوار پر متفق ہوتی، پیپلزپارٹی بھی فضل الرحمان کے نام پر راضی ہو جاتی تو مقابلہ بہت اچھا ہوتا، پیپلزپارٹی نے اعتماد میں لئے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا۔ اب اپوزیشن کواکٹھاکرنےکی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں اپوزیشن اکٹھی ہوسکے۔ شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کی، شریف برادران کے درمیان صدارتی انتخابات اور پارلیمنی پارٹی میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق بات جیت بھی ہوئی۔ شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصلے سے متعلق بھی نواشریف کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں