پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Sep 04, 2018 | 20:38

ویب ڈیسک

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، بابر اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ۔زیرِاعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہیے۔ بابر اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیرِاعظم کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ 2007ء میں مشرف دور میں نندی پور منصوبہ آیا جو 2012ء میں منظور ہوا، میری وزارت کے 16 ماہ میں نندی پور کی سمری آئی نہ روکی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نیب الزامات غلط ثابت کرنے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کرونگا۔

خیال رہے کہ نندی پور پاور سکینڈل میں وزیرِاعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور سابق وزیرِاعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں