نجی اسپتال میں قائم سب جیل میں شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کے کیمیکل ایگزامینیشن کی ویڈیو منظر عام پر ا?گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرکاری ڈاکٹرز اور عملہ بغیر کسی کیمیکل کے بوتلوں کی جانچ کررہا ہے جب کہ ٹیسٹ کے دوران دو بوتلوں کی جانچ روایتی انداز میں کی گئی۔ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامینر نے دیگر عملے کے ہمراہ بوتلوں کا ٹیسٹ کیا اور سروسز اسپتال میں کیس کا تفتیشی افسر بھی ٹیسٹ کے دوران موجود رہا۔حکومت سندھ کے کیمیکل ایگزامینر کا کہنا ہیکہ ایک بوتل میں شہد اور دوسری میں زیتون کا تیل موجود ہے۔واضح رہے چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز کراچی میں نجی اسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں گرفتار پی پی رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برا?مد ہوئی تھیں تاہم شرجیل میمن کے ملازم نے کہا کہ بوتلوں میں شہد اور زیتون کا تیل ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے شرجیل میمن کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا تاہم لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ میں ان کے خون میں الکوحل کا عنصر نہیں پایا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024