سپریم کورٹ کا پی کے 23شانگلہ میں دوبارہ انتخاب کا حکم

سپریم کورٹ نے پی کے 23شانگلہ انتخابی عذرداری کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دس ستمبر کو دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ برقرار کردیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں پیکے 23شانگلہ انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے پی کے 23شانگلہ میں دس ستمبر کو دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ برقرر رکھا شوکت یوسفزئی کے وکیل نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے سے متعلق شق چیلنج کردی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے پی کے 23شانگلہ سے شوکت یوسفزئی نے کامیابی حاصل کی تھی خواتین کے دس فیصد سے کم ووٹ پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔