بدین میں ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہندو برادری کے20سے زائد افراد جنریٹر میں دھماکے کے باعث آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں ہندوبرادری کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،جنریٹرمیں لگی آگ نے بچوں اور خواتین سمیت20افراد جھلس گئے ، ٹنڈو غلام علی کی رہائشی ہندو برادری ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر مذہبی تہوار میں شرکت کے لئے جارہی تھی کہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی میں ایکو سائونڈ کے لئے رکھے گئے جنریٹرمیں دھماکا ہوگیا۔دھماکے کے باعث جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت20 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتا ل حیدر آباد منتقل کیا جبکہ شدید زخمی افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38