فتنہ قادیانیت کے دن گنے جا چکے ہیں: مولانا اللہ وسایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قادیانیت کے دن گنے جا چکے ہیں نیز قادیانیوں کے پاس دلائل کی دنیا میں قرآن پاک کی ایک آیت‘ احادیث نبویہ میں سے کوئی ایک حدیث‘ اسلاف امت میں سے کسی ایک بزرگ کا کوئی ایک قول نہیں بلکہ دجل‘ فریب اور شکوک و شبہات کے ذریعہ قادیانی امت مسلمہ کے ایمانوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما مولانا اللہ وسایا نے شادی پورہ میں منعقدہ تین روزہ رد قادیانیت کورس کی آخری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کورس سے مولانا محمد اعجاز‘ مولانا نعیم الدین‘ مولانا حمید اسماعیل شجاع آبادی‘ ممتاز سکالر محمد مبین خالد‘ مولانا عزیز الرحمان تابی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ابتدائے اسلام سے اب تک اسلام اور مسلمانوں کو جن فتنوں سے پالا پڑا ہے ان میں سے سب سے بڑا فتنہ قادیانیت کا فتنہ ہے۔ جو علماءاسلام کی مسلسل ڈیڑھ سو سالہ جدوجہد کی وجہ زوال پذیر ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی قیادت کے فیصلہ کے مطابق یکم سے 10 ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منایا جا رہا ہے جس کا اہم پروگرام 5 ستمبر کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔