بھارتی حکومت ممبئی حملوں کے الزام میں امریکا میں گرفتار ڈیوڈ کولمین ہیڈلے کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے کبھی سنجیدہ نہیں تھی ۔ وکی لیکس
وکی لیکس کے مطابق بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے سولہ دسمبردو ہزار نو کو نئی دہلی میں امریکی سفیر ٹموتھی روئمر سے ٹیلے فون پر گفتگو کی۔ اس کے اگلے روز امریکی سفارت خانے نے گفتگو کی تفصیل پر مشتمل خفیہ مراسلہ واشنگٹن بھیجا جس کے مطابق امریکی سفیر نے ایم کے نارائنن سے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے وعدہ کریں کہ ڈیوڈ ہیڈلے کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ اس پر ایم کے نارائنن نے ٹموتھی روئمرکو بتایا کہ بھارتی حکومت ڈیوڈ ہیڈلے کو امریکا سے بھارت لانے میں سنجیدہ نہیں۔لیکن بظاہر حوالگی کا مطالبہ نہ کیا گیا تو حکومت مشکلات سے دوچار ہوجائے گی۔ لہذا بھارتی عوام کو مطمئن کرنے کے لئے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے