لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں جاری پہلی ایم سی بی جونیئر سپر ہاکی لیگ کے دوران شرکت کرنے والی ٹیموں کو سکروٹنی کے انتہائی سخت مراحل سے گزارا جا رہا ہے اور اب تک اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں 10ٹیموں کے 54لڑکوں کو زائدالعمر قرار دیکر ٹورنامنٹ سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔ سابق اولمپئن اور پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین حسن سردار کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی قومی اسکروٹنی کمیٹی نے شناختی کارڈ بنانے والے قومی ادارے(نادرا) کے تعاون سے تما م کھلاڑیوں کے کوائف اکھٹے کیے اور اس مرحلے کے بعد ہر میچ سے قبل چہرہ شناسی کی مدد سے 54کھلاڑیوں کو بے دخلی کا پروانہ تھما دیا ۔ ہپ نہ صرف ہاکی بلکہ کسی بھی پاکستانی کھیل کے دوران زائدالعمری کے باعث بے دخل کیے جانے والے کھلاڑیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ جونیئر سپر ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والی لاڑکانہ اینگرو کی ٹیم کو8،کوئٹہ معمار کی ٹیم کے4، میزبان کراچی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے 6 ، لاہور روزپیٹل کے 5 ، سیالکوٹ میک سنز کا ایک کھلاڑی ،کالونی ٹیکسٹائل ملتان کے5کھلاڑی جبکہ پشاور حبیب رفیق کے چھ کھلاڑیوں کو 18سال سے زائد عمر ہونے کے باعث کھیلنے سے روک دیا گیا ۔ فیصل آباد اٹلس ہنڈا کے 6 ، ایبٹ آباد بائیو آملہ کے 8کھلاڑیوں جبکہ اسلام آباد بحریہ ٹائون کے بھی 5کھلاڑیوں زائدالعمر ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024