عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Oct 04, 2024 | 21:50

ویب ڈیسک

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 543 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالرز اضافے کے ساتھ 2 ہزار 660 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں