
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی لندن روانگی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچ سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز لندن میں تقریباً دو ہفتے قیام کریں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گی