کرونا کے خاتمہ سے فلم اور سٹیج کی رونقیں بحال ہونگی: کامیڈی کنگ اکرم اداس

ملتان (جنرل رپورٹر)کامیڈی کنگ اکرم اداس نے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی پروگراموں میں مصروفیت کے باعث وہ سٹئج ڈراموں میں کچھ عرصہ سے کام نہیں کر رہے ، لیکن ملتان سے آنیوالی آفر کے بعد ان سے انکار نہ ہو سکا ،کیونکہ یہاں انکی بہت سی یادیں وابستہ ہیں، اس میں ملتان کو بھلانا نا مکمن ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرونا کا خاتمہ ہی انسانیت کی زندگی ہے ، جسکے بعد فلم اور سٹیج کی رونقیں بحال ہوں گی۔