پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالرز نے ٹریننگ شروع کر دی
لزبن(این این آئی) پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالرز نے ٹریننگ شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالر کی لزبن کے مضافات میں فٹبال کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ۔افغان خواتین فٹبالز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں نامور فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے ملک میں رہنے کا موقع ملا ہے۔یاد رہے کہ افغانستان کی خواتین فٹبالر 19 ستمبر کو پرتگال پہنچی تھیں۔