صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی معاشرے کی بقاء ہے ، ظفر اقبال جلالی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا ہے کہ برصغیر میں اشاعت اسلا م میں صوفیاء کرام کا کلیدی کردار ہے ۔انہی صوفیائے کرام میں ایک نام حضرت داتا گنج بخش کا بھی ہے ۔حضرت داتا گنج بخش نے لوگوں کو اپنے اخلاق حسنہ کی بدولت اسلام کی طرف مائل کیا ۔لاکھوں لوگوں آپ کا درس توحید سن کر دائرہ اسلام میںداخل ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کا خاتمہ صوفیائے کرام کی تعلیمات امن ومحبت کی بدولت ہی ممکن ہے ۔صوفیائے کرام نے امن وآشتی اور محبت وبھائی چارہ کا درس دیا ۔وہ سالانہ عرس مبارک کی آخر ی نشست میں پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی معیت میں شرکت کریں گے ۔