بھارتی ریاست بیہار میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ بیس لاپتہ ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بارسوئی پنکج کمار نے بتایا کہ گنجائش سے زائد افراد پر مشتمل کشتی بیہار بنگال سرحدی پانیوں میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ اسی سے زائد لاپتہ ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024