جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے تا کہ ان کے ملک کے ایجنٹوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی باشندوں کے معاملے کو حل کیا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آبے نے یہ بھی کہا کہ وہ چیئرمین کم جونگ ان سے بغیر کسی پیشگی شرط کے ملاقات کا اردہ رکھتے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم نے یہ بات ملکی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کے آغاز پر اپنی تقریر کے دوران کہی۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے رواں ہفتے کے دوران ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی کیا، جسے ایک نئی آبدوز سے داغا گیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024