بغداد میں مظاہروں کے بعد امریکی سفارت خانے کی قونصلر خدمات معطل

عراق کے دارالحکومت بغداد میں احتجاجی مظاہروں کے بعد امریکی سفارت خانے نے معمول کی تمام قونصلر خدمات معطل کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہاکہ جب تک عراقی حکومت شہر میں نافذ کرفیو ہٹا نہیں دیتی،اس وقت تک تمام خدمات معطل رہیں گی۔سفارت خانے کے نوٹس میں امریکی شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور موجودہ حالات میں عراق کا سفر بھی نہ کریں۔واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ خارجہ نے مئی میں اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا اور اس میں انھیں عراق کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی۔