نیب ’’ احتساب سب کے لیے ‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے :چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ’’ احتساب سب کے لیے ‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بدعنوان عناصر اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کریں گے، افسران بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں ۔اسلام آباد میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، بدعنوان عناصر سے اب تک 297ارب روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کرائے، بہترین فرانزک لیب کا قیام بھی نیب کے کارناموں میں شامل ہے ،بدعنوانی کے خلاف چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ،سمجھوتے سے اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر اعتماد مذید بڑھے گا۔