عمران کے دوبارہ شادی کے ارادے کے بعد جمائما خان کا پھر جمائما گولڈ سمتھ بننے کا عندیہ
لندن (آن لائن) جمائما خان نے عمران خان سے طلاق کے 10 برس بعد بالآخر ہچکچاتے ہوئے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ عمران خان کا دیا ہوا نام شاید اب مزید ان کی پہچان نہ رہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وہ اب اپنے نام کے ساتھ سابقہ شوہر عمران خان کا سر نیم خان استعمال نہیں کریں گی۔ لندن کے معروف سرمایہ دار آنجہانی سر جیمز گولڈ سمتھ کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر عمران خان نے ہی حال میں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان کے بقول اس اعلان نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ وقت آ گیا ہے کہ مجھے اپنا نام جمائما خان سے تبدیل کر کے ایک بار پھر سے جمائما گولڈ سمتھ بن جانا چاہیے۔
جمائما گولڈ سمتھ