مریدکے میں 15 لاکھ عوام کی سہولت کیلئے نادرا سینٹر کا افتتاح
لاہور (پ ر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عوام کو ان کی دہلیز پر جلد از جلد شفاف کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ تحصیل مریدکے کی بڑھتی ہوئی آبادی کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر اور عوام الناس کے بے حد اصرار پر قومی رجسٹریشن کی ضروریات کی ان کی دہلیز پر فراہمی کیلئے شہر میں نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال خان نے گزشتہ روز نادرا سنٹر مریدکے کے سٹی نزد چاہل سٹیڈیم شادی ہال جی ٹی روڈ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا۔