چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے پرائمری سکول کے اٹھارہ بچے ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کا جنوب مغربی علاقہ گزشتہ ماہ آنے والےپانچ اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے سے شديد متاثرہوا تھا جس کے بعد علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک سکول کی عمارت اور دو فارم ہاؤس دب گئے۔ پرائمری سکول کے اٹھارہ بچے بھی مٹی کے تودے تلے دبےہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ چین میں سات ستمبرکو آنے والے زلزلے میں اکیاسی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔