آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے مقابلے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔گروپ 1 میں سری لنکا 4 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز 3 میچز میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024