پاکستان اور نیپال کے مابین میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیپال کے مابین زراعت ، دواسازی ، آئی ٹی ، ٹیکسٹائل اور سرجیکل آلات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیپال میں تعینات پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے ملاقات کی ،اس موقع پر صدرڈاکٹر عارف علو ی نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان باہمی مفادکے تمام شعبوں میں نیپال کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور تقویت دینے کا خواہاں ہے، پاکستان اور نیپال کے معاشی ، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں مزید بہتر ی کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان اور نیپال کے مابین زراعت ، دواسازی ، آئی ٹی ، ٹیکسٹائل اور سرجیکل آلات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ نئے سفیر دونوں ممالک کے مابین معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں گے، نامزد سفیر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کو بے نقاب کرنے کے لئے کوشش کریں، نامزد سفیر بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں۔