پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لوٹ مار کا حساب دیتے ٹانگیں کانپ رہی ہیں:اعجاز چوہدری
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کرپٹ ٹولے کا لوٹ مار کا حساب دینے پر ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ن لیگیوں کو ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی پر شرم آنی چاہئے، ایا ز صادق کا بیان نوازشریف کے بیانیے کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی ملکی سلامتی پر آنچ بھی نہیں آنے دے گی، وزیراعظم عمران خان بحرانوں کے خاتمے کے لئے دن رات انتھک محنت کررہے ہیں۔