عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی۔پیر کو رشید شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی سکھر کے سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت میں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیے بغیر مزید ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وہ ایک گھنٹے میں خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کرے۔ جس پر خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب ٹیم نے خورشید شاہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث خورشید شاہ کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا اور ویل چیئر پر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے خورشید شاہ کو مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیتے ہوئے 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ 31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہیں نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024