عراق میں اساتذہ یونین نے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔عراقی وزارتِ تعلیم نے یونین کی ہڑتال کی اپیل کو نظرانداز کرتے ہوئے آج چھٹی نہیں کی اور ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آج کام کا دن ہے تاہم دارالحکومت بغداد ، بصرہ ، ناصریہ اور ہلہ میں منتظمین نے وزارت کے اس بیان کو نظر انداز کردیا ہے اور مظاہرین کی حمایت میں ہڑتال کی جس کے باعث سکول اور سرکاری ادارے بند رہے۔ واضح رہے کہ بغداد اور عراق کے جنوبی شہروں میں یکم اکتوبر کے بعد پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024