سندھ میں غنڈہ راج , خاتمہ ضروری ہے, احتجاج کے دوران جو تقاریر کی گئیں ریاست اسے نہیں بھولے گی:فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہاحتجاج کے دوران جو تقاریر کی گئیں ریاست اسے نہیں بھولے گی، جس طرح اداروں پرتنقید کی گئی اس پرمعافی نہیں، یہ معاملہ مسلک کا نہیں بغاوت کا ہے اور بغاوت کو نظرانداز کرنے والی ریاست پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے، سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، پی ٹی آئی نے سندھ میں لسانی سیاست کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی اور اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرتے تو اس میں جانیں جانے کا اندیشہ تھا، حکمت عملی کے تحت معاملے کو حل کیا گیا اور فائر فائٹنگ کی، شہروں کو بغیر کسی نقصان کے کھولا، لیکن حل یہ نہیں، پاکستان آئین کے تابع اور آئین قرآن و سنت کے تابع ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونا چاہیے، حکومت کی کمزوری کا جو تاثر دیا جارہا ہے آئندہ جو اقدامات کریں گے اس سے اس تاثر کو ختم کریں گے۔فواد چوہدری نے کہاکہ احتجاج کے دوران جو تقاریر کی گئیں اور جو اس میں ملوث ہے ریاست اسے نہیں بھولے گی، یہ معاملہ مسلک کا نہیں بغاوت کا ہے، کیا ریاست کو بغاوت کو نظرانداز کردینا چاہیے، بغاوت کو نظرانداز کرنے والی ریاست پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس طرح آئین، عوام سیاسی اور فوجی اور عدالتی لیڈر شپ کی توہین کی گئی ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ریاست اس رویے کو معاف کرے گی۔فواد چوہدری نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بھی کافی غندہ راج لگا رہا، اس کو بھی ڈیل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سندھ نے پچھلے انتخابات میں رسپانس دیا، 1960 کی دہائی کے بعد پہلی بار سندھ لسانی سیاست سے باہر نکلا اور تحریک انصاف کا انتخاب کیا، جس طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ انتخابات میں سندھ میں ہماری دو تہائی اکثریت حاصل ہوگی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، پی ٹی آئی نے سندھ میں لسانی سیاست کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی اور اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت ہوگی، پی پی پی کی فرسودہ سیاست ہے جس کی امین آصف زرداری کی پارٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے غریبوں کے اکانٹس میں پیسے ڈالے ہیں، ان غریبوں کو چاہیے کہ ان پیسوں سے مکر جائیں، چاہے آصف زرداری ہوں یا نواز شریف کسی کے کرپشن کے مقدمات واپس نہیں لیں گے۔