چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خانیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ خانیوال کے جنون اور شعور کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، یقین ہے سارا پاکستان جاگ چکا ہے، سارا پاکستان تبدیلی کیلئے تیار ہے، عوام فیصلہ کرچکے ہیں ملک ایسے چلنے نہیں دیں گے، وہ لوگ عوام کا نام لے کر خود ارب پتی بن گئے، اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت بڑی کامیابیاں دیں، بھارت جاکر ان کی ٹیم کو شکست دی، پہلی بار انگلینڈ کو ان کے ملک میں شکست دی، آج پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، پی آئی اے کا روٹ بند ہونے پر افسوس ہوا، دنیا ہماری ایئر لائن کو مانتی تھی، یہاں کے تمام ادارے خطے کے بہترین ادارے تھے، باہر سے لوگ پاکستان پڑھنے آتے تھے، پاکستانیوں نے اپنا فرض پورا نہیں کیا، حکمرانوں کی باریوں کی وجہ سے ملک نیچے آگیا، مجرموں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، کرپٹ مافیا نے پاکستان کو پستی کی طرف دھکیلا، پاکستان کی تاریخ میں نومبر کے دوران ایسی دھند نہیں پڑی، پنجاب میں دھند نہیں آلودگی ہے، ٹھنڈ آتی ہے تو دھند آتی ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی پہلی پارٹی ہوگی جو ماحولیات پر کام کرے گی۔ ایک ارب 18 کروڑ درخت اگے ہیں جو 40 چھانگا مانگا جنگل کے برابر ہیں۔ آلودگی کی وجہ سے مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، تین لاکھ لوگ آلودگی سے مرتے ہیں، کسی نے ملک کو صاف کرنے کی کوشش نہیں کی۔ آلودگی سے صحت اور فصلوں پر اثر پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور اور بزدل وزیراعظم نہیں دیکھا۔ شاہد خاقان عباسی تم نے شوکت عزیز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی اللہ کبھی کبھی کسی کو موقع دیتا ہے، تھوڑا سا دل اور تھوڑی سی دلیری دکھاﺅ۔ شاہد خاقان عباسی کم از کم عباسیوں کی لاج رکھنے کیلئے دل گردہ دکھا دو۔ وزیراعظم ایک ملزم کی خدمت کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کیلئے ایم این ایز کو 94 ارب روپے دیئے، نواز شریف آپ مائنس ہوچکے ہیں، پانچ ججوں نے آپ کو نااہل قرار دیا ہے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں مائنس نہیں ہوسکتا؟ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مائنس قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا نے سارے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے،جب سے پاناما کا فیصلہ ہوا پاکستان بدل چکا ہے،جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2018میں جوتبدیلی آرہی ہے اس سے لوگ بھٹو کی جیت کوبھول جائیں گے،انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں10 کروڑ غریبوں کو غربت سے نکالنے کی پالیسیاں بنیں گی۔ شاہ محمود قریشی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خانیوال میں تحریک انصاف کی بہار ہے، خانیوال نے ثابت کردیا کہ جب قوم جاگتی ہے تو کایا پلٹ دیتی ہے۔ سنا تھا کہ خانیوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، مجھے آج مسلم لیگ ن کے قلعہ میں دراڑ نظر آرہی ہے۔ جنوبی پنجاب نے بروقت انگڑائی لی، اب مسلم لیگ ن کی رخصتی ہوگی۔ حکومت نے کسان اور محنت کش کیلئے کچھ نہیں کیا، 21ویں ترمیم کا مطلب دہشت گردوں کیلئے سپیشل عدالتیں بنانا تھا، وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف ایک کیس بھی نہیں بھیجا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو حقوق نہیں دیئے گئے۔ جہانگیر ترین نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ تین روز میں آج ہمارا تیسرا جلسہ ہے، پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپٹ مافیا ملک کو مزید مقروض کررہا ہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ جنوبی پنجاب کو آج تک حقوق نہیں ملے
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38