ایم کیو ایم نے ارشد وہرہ کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ارشد وہرہ گزشتہ دنوں ہی ایم کیوایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جب کہ انہوں نے پارٹی تبدیل کرنے کے بعد ڈپٹی میئر کا عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے ارشد وہرہ کےخلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ارشد وہرہ کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا حوالہ دیا جائے گا۔