وزیراعلی ٰپنجاب کی جانب سے عمران خان پر ہتک عزت دعویٰ کیس پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلا نے بحث کے لئے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی ہے۔لاہور کی سیشن عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان لاہور میں موجود نہ ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے تحریک انصاف کے جونئیر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہتک عزت دعوی ٰکی درخواست پر بحث کا موقع فراہم کیا جائے، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت بائیس نومبر تک ملتوی کردی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024