خانیوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ‘ آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہونگے: تیمور ڈاہا
خانیوال(خبرنگار) خدمت خلق اورعلاقے کی تعمیروترقی ہماری سیاست کا محور ہے نظریاتی ووٹ بینک کومنفی پروپیگنڈے اورالزام تراشیوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام کے تعاون سے الیکشن2018میں بھی کامیابیوں کے تسلسل کوقائم رکھیں گے ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنماضلع کونسل خانیوال کے وائس چیئرمین تیمور خان ڈاہا نے مختلف یونین کونسل کے منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ مو جودہ حکومت نے توانائی بحران حل کرکے تباہ حال قومی معیشت کی بحال کیا آج ملک بھرمیں کارخانے فیکٹریاں چل رہی ہیں۔ تجار ت اور زراعت بہتری کی راہ پرگامزن ہیں کسان وکاشتکار خوشحال ہے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں عوام انتہائی باشعور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی نعروں اوردعووں سے نہیں آئے گی سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلے تبدیلی ہے معاشی انقلا ب آرہاہے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن کی تیار ی کریں خانیوال مسلم لیگ(ن) کاقلعہ ہے اوررہے گا۔