میپکو کی خاتون ملازم کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت
ملتان (سماجی رپورٹر) الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ انٹرنل آڈٹ میں خاتون ملازم کو جنسی ہراساں کرنے کے کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ اسسٹنٹ حاجی محمد پر دوران تحقیقات الزامات درست ثابت ہو گئے ہیں اور کمیٹی ان کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کرے گی۔