چند سفارتخانے پاکستان میں فون ٹیپ کررہے ہیں،ذرائع
اسلام آباد (طاہر نیاز، دی نیشن رپورٹ) ذرائع کے مطابق چند غیر ملکی سفارتخانے اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز اب بھی پاکستان میں اہم حکومتی عہدیداروں کی موبائل فون کالز خفیہ طور پر مانیٹر کر رہی ہیں اہم حکومتی عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ و ہ سرکاری معاملات پر گفتگو کےلئے موبائل فون کے بجائے لینڈ لائن فون استعمال کریں تاکہ جاسوسی سے بچا جا سکے۔ سرکلر کے مطابق اہم حکومتی عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹویا تھری جی کے بجائے 4 جی نیٹ ورک استعمال کریں اور اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کریں پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے فون ٹیپ کرنے کا ایشو کافی پرانا ہے۔ ایک ٹیلی کام کمپنی کے عہدیدار کا کہنا ہے ٹو جی کے مقابلے میں 4 جی نیٹ ورک زیادہ مضبوط ہے۔
فون ٹیپ