ن لیگ میں اختلافات اور دراڑ کی باتیں پروپیگنڈہ ہیں: ملک عبدالغفار ڈوگر
ٹاٹے پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ ن لیگ میں اختلافات اور دراڑ کی باتیں پروپیگنڈہ ہیں جو لوگ ن لیگ میں اختلافات کی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کی یہ خواہشات ہیں نواز شریف پارٹی قائد ہیں اور رہیں گے ن لیگ نے ہمیشہ عدالتوںکا احترام کیا اور اب بھی عدالتوں کا احترام کر رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹاٹے پور کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ این اے 148 جنوبی پنجاب کا واحد حلقہ ہے جس میں سب سے زیادہ فنڈ لگے ہیں اور ایم این اے یا ایم پی اے کو اتنے فنڈ نہیں ملے حلقہ کی کوئی یونین کونسل یا بستی ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ 50 سالوں میں حلقہ کی عوام کے مسائل جوں کے توں تھے 4 سال کے اندر حلقہ کا نقشہ ہی بدل دیا ہے 2018 ء کے الیکشن میں بھی ہم عوامی کارکردگی پر منتخب ہوں گے۔