میپکو ریجن میں نجی سیکٹر کی جانب سے 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام جاری
ملتان (سماجی رپورٹر) میپکو ریجن میں پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنیاں شمسی توانائی (سولر انرجی) سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چینی کمنپیاں بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک میں پہلے ہی 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تکمیل کر چکی ہیں۔ قائداعظم سولر پارک میں حکومت کے زیر اہتمام 100 میگاواٹ بجلی کا پلانٹ بھی کام کر رہا ہے۔ حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کو بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لئے مراعاتی پیکج اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔