گگو منڈی اور ماچھیوال میں آپریشن غیر قانونی مویشی منڈیاں بند کروا دی گئیں
ملتان( سماجی رپورٹر) گگو منڈی‘ ماچھی وال میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی جنرل مینجر آپریشن محمد خضر اور اسسٹنٹ منیجر آپریشن محمد خرم نے ا سسٹنٹ کمشنربوریوالہ کے ہمراہ غیر قانونی مویشی منڈیوںکے خلاف آپریشن کیا ۔ گگو منڈی اور ماچھی وال میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کو بند کروا دیا گیا۔ جبکہ کارسرکا ر میں مداخلت پر کئی افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔ محمد خضرنے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوںکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں کے لیے ٹیکس فری نظام متعارف کروایا ہے۔ اس میں رخنہ ڈالنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی قائم کردہ مویشی منڈیوں میںبیوپاریوں اور خریداروں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیںکی جا رہی ۔