دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوخاتون سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات چھین کر فرار
راولپنڈی اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے تھانہ سول لائن کو ثمینہ رشید نے بتایا کہ طارق آباد میں مدعیہ بیٹی کو سکول چھوڑنے گئی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو آفتاب احمد خواجہ نے بتایا کہ میں سعودی عرب جانے کیلئے اپنے گھر ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی سے روانہ ہوا تو پولیس یونیفارم میں ملبوس دو ڈاکوئوں نے مجھے تلاشی کے بہانے روک لیا اور میرا پرس چھین لیا جس میں 12 ہزار سعودی ریال تھے تھانہ صدر بیرونی کو محمد ارشاد نے بتایا کہ علی ٹائون اڈیالہ روڈ میں میرے گھر سے تالے توڑ کر 30 ہزار روپے کی نقدی اور آٹھ تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ وارث خان کو عبدالحمید غوری نے بتایا کہ تیلی محلہ میں میرے جنرل سٹور کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی گئی تھانہ سول لائن کو وہاب نے بتایا کہ مریڑ حسن سے میری مہران کار نمبرRIB - 32 چوری ہوگئی تھانہ آر اے بازار کو ابراہیم زیب نے بتایا کہ بکرا منڈی سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 7359 چوری ہوگیاتھانہ ائرپورٹ کو ظفر احمد نے بتایا کہ مدعی نے گلزار قائد میں بینک سے رقم نکلوائی ایک نامعلوم نوسر باز گنتی کے بہانے میری رقم سے24 ہزار روپے اینٹھ کر فرار ہوگیا تھانہ وارث خان کو منیر احمد نے بتایا کہ کمیٹی چوک میں اتوار بازار سے میرا موٹر سائیکل نمبرMM - 069 چوری ہوگیا تھانہ سول لائن کو کاظم رضا نے بتایا کہ طارق آباد میں مدعی کے بیٹے کو ایک عورت نے مشروب پلا کر بیہوش کردیا اور اس سے پانچ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئی تھانہ کورال کو محمد زاہد نے بتایا کہ ترامڑی میں میرے گھر سے آئی فون ، نقدی ، طلائی زیورات ، گھڑیاں چوری ہوگئیں تھانہ مارگلہ کو فہیم شبیر نے بتایا کہ بحریہ یونیورسٹی کی پارکنگ سے میرا125 موٹر سائیکل نمبرRIM - 7522 چوری ہوگیاتھانہ کورال کو عمران علی نے بتایا کہ علی پور میں تین ڈاکوئوں نے مجھ سے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے ۔