اشفاق انقلابی یونین کے ماتھے کا جھومر تھے، خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی،خورشید احمد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زلیبر یونین کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد نے کہا ہے کہ مر حوم اشفاق انقلابی ہماری یونین کے ماتھے کا جھومر تھے۔ محنت کشوں کیلئے دن رات ایک کرکے ان کے مسائل حل کروا کر ان کیلئے آسانیاں پیدا کیں انہوں نے اپنی سروس کے دوران یونین اور واپڈا کے مزدوروں کیلئے جو خدمات انجام دیں ان خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین(سی بی اے) کے زیر اہتمام راولپنڈی سرکل مریڑحسن میں اشفاق انقلابی کی یاد میںمنعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہمیں چایئے کہ ان کی خدمات کے پیش نظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی خدمت کو شعار بنا کر بے لوث خدمت کو یقینی بنائیں اور کام کے دوران شہید ہونے والوں کے بچوں اور ان کے خاندان کی مشکلات کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں یتیم بچوں ا و ر ان کے خاندانوں کی خدمت کرکے ہم اپنی دنیا و آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کیلئے یونین تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی اسی طرح یونین عہدیداران بھی ہمہ وقت خدمت کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم اشفاق انقلابی کے خاندان کے ساتھ ہمارا تعلق پہلے کی طرح قائم رہے گا اور ہم ان کے ساتھ ہر دکھ سکھ میں کھڑے رہیں گے کیونکہ وہ مرنے تک یونین کے ساتھ وفادار رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پرریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ،ریجنل چیئرمین ملک فتح خان، میاں بلال سلطان، طارق نیازی،آفتاب رفیق، تصویر زیدی،رانا عارف،راجہ وراثت علی،ملک قمر کلیامی، راجہ کامران سلیم،چوہدری لیاقت، چوہدری فرخ،محمد امین خٹک،لالہ سکندراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر اشفاق انقلابی سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔