مفتی امان اللہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزمان طیب شکیل وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج اصغرخان نے مفتی امان اللہ قتل کیس سمیت دیگر مقدمات میں 2گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ۔جمعہ کوعدالت نے تھانہ آر اے بازار کے مفتی امان اللہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزمان طیب شکیل وغیرہ کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت چھ نومبر جبکہ سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں ملزم شعیب کے خلاف بھی ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت8 نومبر تک ملتوی کردی ۔