بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس کونوشاد احمد نے بتایا کہ مری روڈ پر مدعی کی بہن شاہدہ بی بی پیدل روڈ کراس کر رہی تھی جسے بس نمبرGT - 495 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔