گزین مری کے جسمانی ریمانڈ میں 5روزہ توسیع
کوئٹہ (آئی این پی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ راشد محمود نے نواب زادہ گزین مری کے جسمانی ریمانڈ میں 5روزہ توسیع کے احکامات دے دئیے جبکہ نواب زادہ گزین مری کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر دلائل کیلئے ان کے کونسل کی استدعا پر عدالت کی جانب سے 6نومبر تک موقع دیاگیا۔ گزشتہ روز نواب زادہ گزین مری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب دائود خان ناصر کے روبرو پیش کیاجاناتھا تاہم اے ٹی سی جج ون کے رخصت پر ہونے کے باعث نواب زادہ گزین مری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف کالعدم تنظیموں کی معاونت ودیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کی جانب سے نواب زادہ گزین مری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ان کی جسمانی ریمانڈ میں 5روزہ توسیع کے احکامات دے دئیے