حضرو پو لیس نے دہشت گر دی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،بھاری مقدار میں بارود برآمد
حضرو (نا مہ نگار / نمائندہ نوائے وقت ) ڈی ایس پی سر کل حضرو را جہ فیاض الحق کو مخبر خا ص نے اطلا ع دی کہ پشاور سے را ولپنڈی کے لئے بارو د سمگل کیا جا ئے گا جس پر انہو ں نے ایس ایچ او تھا نہ حضرو ممتاز خا ن ایس آئی زبیر حیات کو ملز م گرفتار کر نے کے احکا مات جا ری کیے جنہو ں نے ہٹیاں کے مقا م گاڑیوں کی پڑتال شروع کی اسی دورا ن پشاور سے آنے والی گاڑی نمبری LCR3779 کو رو کنے کی کو شش کی تو ڈرا ئیور گاڑی بھگا جا نے میں کا میا ب ہو گیا پو لیس نے گاڑی کا پیچھا کیا جس میں چار اشخاص سوار تھے گاڑی کو رو ک لیا جس میں سے چار اشخاص نکل کر بھا گ پڑے ڈرائیور اور اس کے ہمراہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ڈرائیور کا نا م عا دل جبکہ دوسرے شخص کا نا م خیال زمان معلوم ہوا گاڑی کی پڑتال کر نے پر پانچ بنڈ ل سیفٹی فیوز ، 1050 میٹر تار بر آمد ہو ئے ، تا ر کے پا نچ بنڈل سیا ہ ایک جیسے ہیں اس کے علاوہ WABOX بارود کی 185 گلیاں بر آمد ہو ئیں جبکہ 500 سے زا ئد ڈیو نیٹر اور با ل بیر نگ بھاری تعداد میں بر آمد ہو ئے جو تقریبا 25 کلو سے زائد کا بارود بنتا ہے پو لیس نے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا ایکٹ پر چہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔