تحریک انصاف میں شامل ہو نیوالوں کو کبھی ما یوس نہیں کرینگے،ملک امین اسلم
حضرو (نا مہ نگار / نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے مر کز ی رہنما ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو نے والوں کو کبھی ما یوس نہیں کریں گے عوام مو جودہ منتخب نما ئندوں سے ما یو س ہو چکے ہیں عمران خا ن کے دورہ اٹک پر تاریخ ساز استقبال کیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھنگی حاجی مہربان کی دوستوں اور برادری سمیت تحریک انصاف میں شمو لیت کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ آج ملک بھر سے ہزارو ں کی تعداد میں لو گ تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں جس کی بڑی وجہ عمرا ن خا ن کی کر پشن کے خلاف کامیا ب مہم ہیں تحریک انصاف میں عوا م کی شمو لیت سے تحریک انصاف کی ملک بھر میں قوت میں اضافہ ہو رہا ہے آنے والے انتخابات میں ملک لوٹنے والو ں سے عوام ووٹ کی پر چی سے حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ چھ نو مبر کو تحریک انصاف عمران خا ن کا اٹک آمد پر تاریخ ساز استقبال کیا جا ئے گا ۔ ملک امین اسلم نے حاجی مہربان کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمو لیت پر شکر یہ ادا کیا ۔