گو جرخان اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ
گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نماز جمعہ کے اوقات میں بجلی بند مساجد میں نمازیوں کو وضو کیلئے پانی میسر نہ ہوسکا مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے مرکزی انجمن تاجران کا مطالبہ ، مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمداقبال چیئرمین راجہ افتخار کیانی جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ ودیگر عہدیداران غلام قمر شاہد قریشی راجہ غالب حسین راجہ سرفراز شیخ نعیم ودیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ واپڈا کی طرف سے بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ سے عوامی مشکلات اور تاجر طبقہ کا نقصان کاباعث ہے مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے کاروبارزندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے گزشتہ روز بدترین لوڈشیڈنگ کے دورانیہ سے نماز جمعہ کے اوقات میں بجلی بند رکھنے سے مساجد میں نمازیوں کو وضو کیلئے بھی پانی میسر نہ تھا اس صورتحال کا وفاقی وزیر پانی وبجلی نوٹس لے کر گوجرخان میں جاری غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ ختم کرائیں تاجر برادری اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی۔