غربی گوجرخان میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) غربی گوجرخان میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی کے بعد شام تین بجے سوا سات بجے تک مسلسل برقی رو کے بریک ڈائون نے شہری اور کاروباری نظام زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا قصبہ سکھو کیعوامی سماجی تجارتی حلقوں ثقافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بجلی کی طویل بندش پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آئے روز مرتی کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش نے علاقہ عوام کو سخت کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے۔وہاں چند یوم سے بجلی کی آنکھ مچولی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔