ٖ عمران خان کی آمد کے موقع پر جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر
فتح جنگ (نامہ نگار)6نومبر کو اٹک میں عمران خان کی آمد کے موقع پرجلسہ عام کی تیاریاں زوروں شور سے جاری ہیں میجر طاہرصادق گروپ کے رہنمائوں کی عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت کا سلسلہ بھی جاری ہے میجرطاہر صادق گروپ کے وکلاء رہنمائوں سردار تیمور حسن خان ایڈووکیٹ ،محمد شہزاد ملک ایڈووکیٹ اورڈاکٹر ربنواز مہورہ نے فتح جنگ شہر میں بار کے وکلاء تاجروں سمیت مختلف شعبہ جات سے متعلق افراد سے ملاقات کر کے ان کو تحریک انصاف کے اٹک جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میجرطاہر صادق گروپ اور پی ٹی آئی کا اتحاد خوش آئند ہے عمران خان نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی۔