کہوٹہ کی تعمیر و ترقی اولین تر جیح ہے ، راجہ محمد علی
کہوٹہ (نامہ نگار) علاقہ کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں گزشتہ چا ر سالوں میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے کہوٹہ لہتراڑ روڈ ، کہوٹہ چوک پنڈوری روڈ ، کہوٹہ مٹور روڈ کے علاوہ کروڑو ں روپے کی لاگت سے دیگر علاقوں میں سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں تھوہا خالصہ میں 10کروڑ کی لاگت سے جدید ہسپتال کی تعمیر شروع ہے جبکہ ریسکیو 1122کا کروڑوں کا منصوبہ بہت جلد مکمل ہو گا ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی نے دورہ کہوٹہ کے موقع پر مسلم لیگی ورکروں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ محمد علی نے کہوٹہ کے دورہ کے دوران شجاع ستی کے والد ، ٹنگی میں حمید کیانی کی ساس ، ساعی میں نمبردار مجید کی بیوی ، موضع کوٹ میں راجہ محمد یونس کی وفات پر فاتح کی جبکہ بعد ازاں سہری میں اور سوڑ میں سردار غلام کے بھائی کی وفات پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ بھی ہمراہ تھے انھوں نے مختلف علاقوں میں مسلم لیگی کارکنوں ورکروں اور عوام علاقہ سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل بھی سنے ۔