ڈی ایس پی آفس میاں چنوں میں ٹاﺅٹوں کا راج‘ شہریوں میں تشویش
محسن وال (نامہ نگار)ڈی ایس پی آفس میاں چنوں میں ٹاﺅٹوں کا راج‘ شہریوں میں تشویش۔ ڈی ایس پی آفس میاں چنوں ٹاﺅٹوں کی آماجگاہ بن گیا مقدمات کے اندراج سے لے کر اخراج تک اور معمولی درخواستوں سے لے کر چالان داخل ہونے تک تحصیل میاں چنوں کی سرکل کے چاروں تھانوں کے مقدمات ڈی ایس پی تنویر بھٹی خود سننے لگا ،تفتیشی افسر اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ڈی ایس پی کی اجازت کے بغیر مقدمات کی ضمنیاں تک نہیں لکھ سکتے ،سائیلین کو ڈی ایس پی دفتر پیش ہونے کا کہ کر پابند کیا جاتا ہے اور صبح سے شام تک سائلین ڈی ایس پی دفتر کے سامنے ذلیل وخوار ہوتے ہیں ،ڈی ایس پی دفتر میں ٹاﺅٹوں کا راج ہے اور کوئی بھی کام بغیر ٹاﺅٹوں کے نہیں ہوتا ،شبیر بھٹی نامی ٹاﺅٹ صبح سے شام تک ڈی ایس پی دفتر میں روزنہ موجود رہتا ہے جو بعد میں پیش ہونے والی پارٹیوں سے رابطہ کرکے مک مکا ءکرتا ہے ،ڈی ایس پی کی جانب سے پولیس آرڈر 2002اور پولیس رولز کی خلاف ورز ی پر شہریوں ساجد ،چوہدری صابر ،چوہدری حبیب الرحمان ،چوہدری سیف اللہ نے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔